کینیڈین ماڈل انسٹاگرام پر اپنے پاؤں کی تصاویر پوسٹ کر کے سالانہ 75 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کماتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 اکتوبر 2017 23:29

کینیڈین ماڈل انسٹاگرام پر  اپنے پاؤں کی تصاویر پوسٹ کر کے سالانہ 75 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کماتی ہے

کینیڈا کی ایک ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر اپنے پاؤں کی تصاویر پوسٹ کر کے سالانہ 75 لاکھ روپے سے زیادہ کماتی ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے فالورز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔
جیسیکا گولڈ مختلف زایوں سے اپنے پاؤں کی تصاویر بناتی ہے اور اسے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیتی ہے۔اپنی پوسٹ سے 32سالہ جیسیکا ایسے صارفین کو ٹارگٹ کرتی ہے، جنہیں پاؤں اچھے لگتے تھے۔

(جاری ہے)

جیسیکا نے یہ کام اس وقت شروع کیا تھا، جب اس نے پاؤں کی نمائش کرنے والی ماڈل کا اشتہار دیکھا تھا۔
جب جیسیکا نے پہلی بار اپنے پاؤں کی چند تصاویر پوسٹ کی تو اسے ”پاؤں کے شوقین“ بہت سے افراد کے میسجیز ملے، جو اسے پیسوں کے عوض مختلف زایوں سے پاؤں کی تصاویر پوسٹ کرنے کی فرمائش کرنے لگے۔
جیسیکا کے مطابق وہ تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کوئی اس کے پاؤں میں اس قدر دلچسپی لے گا، لیکن اب یہی اس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu