پہلی خلائی بلی کو 54 سال بعد اس کا کھویا ہوا مقام مل جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 23 اکتوبر 2017 23:50

پہلی خلائی بلی کو 54 سال بعد اس کا کھویا  ہوا مقام  مل جائے گا
سب ہی نیل آرمسٹرانگ اور بزالڈرین جیسے خلابازوں کے نام جانتے ہ یں۔ بہت سے لوگوں کو یہ بھی پتا ہوگا کہ خلا میں جانے والے پہلے کتے کا نام لائیکا تھا۔لیکن شایدکسی کو یہ معلوم نہ ہوکہ خلا میں جانے والی پہلی بلی کونسی تھی؟
خلا میں جانے والی پہلی بلی کا نام فیلیسٹ تھا۔ اسے 54سال پہلے فرانس کے خلائی ادارے نے صحارا صحرا سے خلا میں بھیجا تھا۔ فیلیسٹ کا انتخاب ایک درجن سے زائد بلیوں میں سے کیا گیا تھا۔

12 منٹ کی فلائٹ کے بعد وہ  زمین سے 97 میل اونچائی پر  پہنچ چکی تھی۔ پانچ منٹ تک وہ بے وزنی کی کیفیت کا شکار رہی ہے۔
فیلیسٹ خلا میں جانے والی پہلی بلی تھی لیکن کچھ ماہ بعد سائنسدانوں نے اس کے جسم پر خلائی اثرات کا جائزہ لینے کےلیے اس بلی کو مار دیا تھا۔
اس کے بعد یہ بلی تاریخ کے جھروکوں میں گم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ایک دو جگہ اس کا تذکرہ بھی آیا تو اس کا نام فلیکس لکھا گیا ،جو مردانہ نام ہے۔


اب برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک اشتہاری کمپنی کے مالک  نے فیلیکسٹ کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کا سوچا ہے۔ میتھو سرج پیرس میں اس بلی کا مجسمہ بنائیں گے۔ جس کے لیے کک سٹارٹر پر 52439 ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔اس میں سے کافی رقم جمع ہو گئی ہے۔ باقی رقم جمع ہونے پیرس میں اس بلی کا مجمسہ بنا دیا جاے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu