فائر فائٹرز جنگلے میں پھنسے بچے کو بچا رہے تھے اور باپ تصاویر بناتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 اکتوبر 2017 23:48

فائر فائٹرز جنگلے میں پھنسے بچے کو بچا رہے تھے اور باپ تصاویر بناتا رہا

بدھ کے دن چین کے صوبے فوجیان  کے پوٹیان شہر میں ایک 4 سالہ بچے نے  کھیلتے ہوئے اپنی  گردن  بالکونی میں لگے جنگلے میں پھنسا لی۔بچے کے رونے پر بچے کے باپ  کو اس مشکل کا پتا چلا۔ باپ نے فوراً ہی فائرفائٹرز کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز آدھے گھنٹے تک مختلف طریقوں سے بچے کی گردن نکالنے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران بچے کا باپ  اپنے موبائل کے کیمرے سے اس سارے واقعے کی فوٹیج اور تصاویر بناتا رہا۔


چینی سوشل میڈیا پر بچے کے باپ پر کافی تنقید کی جار ہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کیسا باپ ہے، جسے اپنے بچے سے زیادہ تصاویر بنانے کی فکر ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ  یہ باپ مستقبل میں اپنی شرمندگی کاسامان کر رہا ہے۔ کیونکہ جب اس کا بیٹا  بڑا ہوگا تو اسے بھی باپ کی یہ حرکت پسند نہیں آئے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu