98 سالہ ماں اپنے 80 سالہ بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے اولڈ ہوم منتقل ہوگئیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 اکتوبر 2017 22:07

98 سالہ ماں اپنے 80 سالہ بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے اولڈ ہوم منتقل ہوگئیں

اولاد جتنی بھی عمررسیدہ ہوجائے بوڑھی ماں کے دل سے اس کے لیے مامتا  اور اس کا خیال رکھنے کا جذبہ کبھی کم نہیں ہوتا۔ اس کا ایک  مظاہرہ  لیور پول، برطانیہ میں دیکھنے میں آیا جہاں 98 سالہ ماں اپنے 80سالہ بیٹے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کیئرہوم منتقل ہوگئیں۔
98سالہ ماں ایڈا کیٹنگ اور اُن کا 80سالہ بیٹا ٹام کیٹنگ ہمیشہ ساتھ ہی رہے ہیں کیونکہ  ٹام نے کبھی شادی نہیں کی۔

ٹام 2016 میں لیور پول کے موس ویو کیئر ہوم میں منتقل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہاں اب انہیں زیادہ خیال رکھنے والے اور سپورٹ کرنے والے کی ضرورت تھی تو اُن کی ماں 98سالہ ایڈا بھی اسی کیئرہوم میں منتقل ہوگئیں تاکہ اپنے بیٹےکا خیال رکھ سکیں۔
ٹام پیشے کے لحاظ سے پینٹر اور ڈیکوریٹر تھے۔ وہ کیئر ہوم میں  ایک بار پھر اپنی ماں کا ساتھ پاکر بہت خوش ہیں۔

ٹام کا کہنا ہے کہ وہ کیئر ہوم میں  ٹھیک ہیں اور اپنی ماں کو دیکھ بہت خوش ہیں، یہ جان کر تو اور بھی خوش ہیں کہ وہ اُن کے ساتھ رہیں گی۔
کیئر ہوم کے منیجر فلپ ڈینئل کا کہنا ہے کہ  ان ماں اور بیٹے کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کیئر ہوم میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ رہیں، اسی وجہ سے کیئر ہوم والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ دونوں ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu