تھائی لینڈ میں دو سر والے انوکھے کچھوے کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 نومبر 2017 23:33

تھائی لینڈ میں دو سر والے انوکھے کچھوے کی پیدائش

تھائی لینڈ میں کچھوؤں کی افزائش کرنے والی ایک خاتون  نے  ایک چھوٹے سے کچھوے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس کچھوے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے دو سر ہیں۔
نونتھابوری سے تعلق رکھنے والی نونگ سومجائی نے جو ویڈیو شیئرکی ہے، اس میں 3 ماہ کے کچھوے کو فرش پر بھاگتے دکھایا گیا ہے۔سومجائی نے بتایا کہ انہوں نے اس کچھوے کا نام مائیکل اینجلو رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اور بھی بہت سے کچھوے ہیں لیکن اس طرح کا کچھوا انہوں نے پہلی بار دیکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کچھوؤں کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہیں لیکن اس طرح کا کچھوا کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
سومجائی کا کہنا ہے کہ  وہ کچھوؤں کی افزائش انہیں فروخت کرنے کے لیےکرتیں ہیں ، اس لیے بہت سے لوگوں نے مائیکل اینجلو کو خریدنے میں دلچسپی لی ہے۔ سومجائی کا کہنا ہے کہ وہ اس خصوصی کچھوے کو اپنے پاس رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu