زیادہ رونا بچوں کی دماغی نشو نما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے

منگل 27 اپریل 2010 15:09

زیادہ رونا بچوں کی دماغی نشو نما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) چھوٹے بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ہوئے چھوڑنا اس کی دماغی نشوو نما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایک تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق چھوٹے بچوں کو زیادہ دیر تک روتے ہوئے چھوڑنا اس کے دماغ کی نشو و نما کو نقصان پہنچاتا ہے، ایسے بچے جو 15 سے 20 منٹ تک روتے رہتے ہیں کے دماغ کی نشو و نما میں رکاوٹ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چھوٹے یا نومولود بچوں کے دماغ میں سونے کے اوقات کیلئے پختگی نہیں پائی جاتی، اس لئے انہیں بلا وجہ رلانے سے پرہیز کرنا چاہیے، اس سے ان کے دماغ میں سٹریس ہارمونز”کارٹیسول“ کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اس مطالعہ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بچہ بالکل نہ روئے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روتے بچے پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ اسے گھنٹوں روتا چھوڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu