شیرنی کو متاثر کرنے کے لیے شیر نے کار پر حملہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 نومبر 2017 23:49

شیرنی کو متاثر کرنے کے لیے شیر نے کار پر حملہ کر دیا
جنوبی افریقا کے نیشنل پارک میں ایک  شخص نے شیر کی فوٹیج ریکارڈ کی ہے، جس میں وہ اپنی شیرنی کو متاثر کرنے کےلیے کار پر حملہ کرتا ہے۔
29سالہ مارک ولیم وائنز کی ریکارڈ کی ہوئی ویڈیو  کو یوٹیوب پر کروگر سائٹنگ نے شیئر کیا ہے۔یہ فوٹیج کروگر نیشنل پارک میں سکوکوزا کے نزدیک ایچ 12کےمقام پر بنائی گئی ہے۔
مارک کا کہنا ہے کہ  وہ   دوسری گاڑیوں کے پیچھے کھڑا اپنی گاڑی میں بیٹھا   شیر اور شیرنی کو دیکھ رہا تھا۔

(جاری ہے)

شیر نے کئی بار شیرنی کےپاس جانے کی کوشش کی لیکن  وہ شیرنی کی غراہٹ سن کر پیچھے ہٹ جاتا۔ اچانک شیر واپس پلٹا اور گاڑی کے قریب پہنچ گیا۔ اسی وقت مارک نے کیمرہ آن کر دیا۔ شیر نے گاڑی کے پیچھے آکر زمین کھودنا اور گاڑیوں کو ٹکر مارنا شروع کردی۔مارک نے بتایا کہ اس کے بعد شیر دوبارہ شیرنی کے پاس گیا، جیسے اس سے کہہ رہا ہو دیکھو میں کتنا بہادر ہوں۔اس کے بعد بھی شیر نے گاڑیوں کے نزدیک آنے کی کوشش کی لیکن گاڑیاں پارک سے باہر آ گئیں۔
شیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ سے گاڑی کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu