ٹائی ٹینک کے ہیرو جیک کو آرام سے بچایا جا سکتا تھا۔ سکول کی لڑکیوں نے 20 سال پرانا معمہ حل کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 نومبر 2017 23:43

ٹائی ٹینک کے ہیرو جیک کو آرام سے بچایا جا سکتا تھا۔ سکول کی لڑکیوں نے 20 سال پرانا معمہ حل کردیا
کچھ دکھ وقت کے ساتھ ساتھ  کم ہو جاتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ وقت کچھ دکھوں کا مرہم نہیں ہوسکتا۔ ایسا ہی ایک دکھ ٹائی ٹینک کے ہیرو جیک کی موت کا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 20 برس ہو چکےہیں لیکن آج بھی  فلم کے آخری سین کے حوالے سے دروازے کی بحث جاری ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم کی ہیروئن جیک کو بچا سکتی تھی جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دروازہ اتنا طاقتور نہیں تھا کہ دونوں کو وزن سہار سکتا۔

(جاری ہے)


ہوسکتا ہے کہ اس بحث کا خاتمہ  آسٹریلیا کے سکول کی لڑکیوں کی اس تحقیق کے بعد ہوجائے، جس میں ثابت کیاگیا ہے کہ جیک کو کسی حد تک بچایا جا سکتاتھا۔
ویسٹ منسٹر سکول، ایڈیلیڈ کے دسویں سال کی چند طالبات نے فارمولوں کی مدد سے ثابت کیا ہے کہ فلم کےآخری سین میں جیک اور روز دونوں ہی بچ سکتےتھے لیکن اس کے لیے   انہیں مل کر کام کرنا پڑتا۔
اس خیال کے پیچھے ابیجیل وکس، کرسٹی ژہانگ اور جولیا ڈاماٹو کے دماغ ہیں۔ ان طالبات کا کہنا ہے کہ اگر جیک اور روز لائف جیکٹ کو تیرتے دروازے کے نیچے رکھتے تو دروازہ ان کے وزن سے بھی نہ ڈوبتا بلکہ تیرتاہی رہتا۔
اس دریافت کے اعتراف میں ان طالبات کےگروپ کو اعزاز سے بھی نوازا گیاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu