شوہر کی خودکشی کے بعد بیوہ دوبارہ شوہر کا چہرہ دیکھنے کے قابل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 نومبر 2017 23:46

شوہر کی خودکشی  کے بعد بیوہ دوبارہ شوہر کا چہرہ دیکھنے کے قابل ہوگئی

ایک بیوہ عورت  اب دوبارہ سے اپنے مرحوم شوہر کے چہرے کو ساری زندگی دیکھ  سکے گی۔ عورت نے شوہر کا چہرہ  اور جسم کے دوسرے اعضا عطیہ کر دئیے تھے۔
اینڈی سینڈنس  نے 10سال پہلے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ خودکشی کی یہ کوشش تو ناکام ہوگئی لیکن اینڈی کا چہرہ بہت زیادہ بگڑ گیا۔ خراب چہرے کی وجہ سے وہ دنیا والوں سے چھپ کر گھر کی چار دیواری میں زندگی گزارنے  لگا۔

زخموں کی وجہ سے اینڈی کا منہ اپنے اصل سائز  سے چار گنا کم ہوگیا تھا۔ اس کے چہرے پر پلاسٹک کی ناک لگائی گئی، جو اکثر گر پڑتی تھی۔ اب دس سال بعد  جنوبی مینی سوٹاکے کالین روڈی روز نے  خود ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ روڈی کی بیوی نے شوہر کے مرنے پر اس کے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے  روڈی کا چہرہ دیکھا تو وہ اینڈی کے چہرے سے اتنا زیادہ ملتا تھا جیسے دونوں کزن ہوں۔


2016 میں اینڈی کی 56 گھنٹوں کی سرجری ہوئی۔ 16 مہینے  بعد اینڈی  اور روڈی کی  بیوہ ، للی، کی   ملاقات ہوئی ہے۔ للی نے بتایا کہ اس نے روڈی کے اعضا اس لیے عطیہ کیے تاکہ اپنے بچے کو بتا سکے کہ اس کا باپ کس طرح لوگوں کی مدد کرتا تھا۔للی  نے روڈی کا صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ  پھیپھڑے، گردے اور دیگر اعضا بھی عطیہ کیے ہیں۔
اینڈی کا  کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس سےپہلے وہ لوگوں میں  نہیں جاتا تھا، اسے بڑے شہروں سے نفرت تھی لیکن اب وہ باہر جائے گا ، ریسٹورنٹس میں کھانا کھائے گا اور ڈانس کرنے جائے گا۔اینڈی نے للی سے کہا کہ وہ  اس کے تحفے کو ضائع نہیں کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu