ریلوے لائن کے ساتھ کھڑے ٹرک کو مال گاڑی نے تباہ کر دیا
UrduPoint Social

ریلوے لائن کے ساتھ کھڑے ٹرک کو مال گاڑی نے تباہ کر دیا

پیر نومبر 11:11 pm
ویت نام میں ریلوے لائن کے بالکل ساتھ کھڑے ٹرک کو ڈرائیور نے وقت پر وہاں سے نہیں ہٹایا، جس کا خمیازہ ٹرک کی تباہی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
ناہوئی میں  ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک ٹرک کو ریلوے لائن کے ساتھ بالکل متوازی کھڑے دکھایا گیا ہے۔ ٹرک اور ریلوے لائن کی بیچ اتنی بھی جگہ نہیں کہ ریل ٹرک کو چھوئے بغیر گزر جائے۔

(خبر جاری ہے)


اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے کا کہنا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور قریب ہی بیٹھا تھا، جب  ریل کی سیٹی کی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

آواز آئی تو  ڈرائیور پر کچھ اثر نہیں ہوا لیکن ویڈیو بنانے والے نے متوقع حادثے کا اندازہ کرتے ہوئے موبائل کا  کیمرہ آن  کر لیا۔

بعد میں جب ریل نے ٹرک کو تباہ کرنا شروع کیا تو ڈرائیور ٹرک کی طرف بھاگا۔ ڈرائیور نے ٹرک میں بیٹھنے کی کوشش کی لیکن ٹرک کے اڑ کر آتے ملبے نے اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔