دلہن نے کسان دلہا سے مویشی منڈی میں شادی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 نومبر 2017 23:11

دلہن نے کسان دلہا سے مویشی منڈی میں شادی کرلی

عام طور پر شادیوں کےلیے مہنگی اور صاف ستھری جگہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کےلیے لاکھوں روپے بھی خرچ کیےجاتے ہیں لیکن ایک دلہن  نے اپنے کسان دلہا سے انوکھی جگہ پر شادی کی۔ دلہن نے شادی کے لیے مویشی منڈی کا انتخاب کیا۔ شادی کے دوران دلہن کا لباس پیچھے سے زمین پر پڑے جانوروں کے گوبر سے خراب بھی ہوتا رہا لیکن دلہن نے اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں کی۔

(جاری ہے)


23سالہ ایبی ناڈولسکی نے اپنی شادی کے لیے  لیسٹرشائر ، برطانیہ  کی ملٹن موبرے  مارکیٹ کا انتخاب کیا۔شادی کے بعد ایبی، اس کے 29سالہ شوہر ایڈم اور مہمانوں نے ساسیج، بیکن اور انڈوں سے ناشتہ کیا۔
ایڈم کے بہت سے دوستوں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے آج تک اس سے بہترین شادی نہیں دیکھی۔ ایبی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بہت معنی رکھا ہے، میں شادی کے لیے چرچ جانا نہیں چاہتی تھی۔

دلہن نے کسان دلہا سے مویشی منڈی میں شادی کرلی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu