جوہری کی لاپروائی سے 1ملین پاؤنڈ سے بھی مہنگے جواہرات پر مشتمل سوٹ کیس چوری ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 نومبر 2017 23:11

جوہری کی لاپروائی سے 1ملین پاؤنڈ سے بھی مہنگے جواہرات پر مشتمل سوٹ کیس چوری ہوگیا

ایک جوہری نے 1 ملین پاونڈ سے بھی زیادہ قیمتی جواہرات پرمشتمل سوٹ کیس ریل کے سامان کے ریک پر رکھا، جسے کوئی شخص گزرتے ہوئے اتار کر لے گیا۔
جواہرات کا 35 سالہ ڈیلر لندن سے برمنگھم جا رہا تھا۔ اس کے سوٹ کیس میں 40    یاقوت،  زمرد اور نیلم تھے۔

(جاری ہے)

ڈیلر نے اپنے سوٹ کیس کو سامان کے ریک پر رکھا، جسے کوئی شخص گزرتے ہوئے چرا لے گیا۔
اس کیس کی تفتیش کرنےو الوں کا خیال ہے  کہ سوٹ کیس کو ریل کے چلنے سے پہلے ہی اتار لیا گیا تھا۔
برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کو  سیاہ بالوں والے ایک شخص کی تلاش ہے، جسے سی سی ٹی وی پر مشکوک انداز میں فون پر باتیں کرتے دیکھا  گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu