بھارتی عورت کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی ٹانگوں کے اندر 70سے زیادہ کیلیں کہاں سے آئیں
UrduPoint Social

بھارتی عورت کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی ٹانگوں کے اندر 70سے زیادہ کیلیں کہاں سے آئیں

پیر نومبر 11:18 pm

35 سال بھارتی بیوہ  کی ٹانگوں میں بہت سی سوئیاں، کیلیں اور سرنج کی سوئیاں  ہیں۔ بھارتی عورت کا حیرت انگیز دعویٰ ہے کہ اسے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہاں سے آئی ہیں۔
شمالی بھارت  کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور   کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی انوسوئیا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ 2012 سے کچھ عجیب و غریب ہو رہا ہے، جس سے اس کی ٹانگوںمیں بے پناہ درد بھی ہوتا ہے۔

انوسوئیا دیوی کا کہنا ہے کہ اس کی ٹانگ پر ایک چھوٹا   پھوڑا تھا، جو پھٹ گیا تو اس میں سے پیپ  کے ساتھ سوئیاں اور کیل بھی نکلی۔ اسی وجہ سے اسے بیٹھنے، کھڑے  ہونے اور چلنے میں مشکل ہونے لگی۔ڈاکٹروں نے انوسوئیا کے دعوؤں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انوسوئیا  اپنی ٹانگوں میں کیل اور سوئیاں  خود ہی ڈالتی ہے جبکہ انوسوئیا ڈاکٹروں کے اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔

(خبر جاری ہے)

انوسوئیا کا اصرار ہے کہ اس نے کبھی خود کو زخمی نہیں کیا۔ انوسوئیا کا بھائی   اس کے ساتھ 7 سالوں سے رہتا ہے۔ اس کے بھائی کا بھی کہنا ہے کہ اس کی بہن نے کبھی خود کو زخمی نہیں کیا۔

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اب پانچ سالوں سے انوسوئیا کی ٹانگوں میں درد ہورہا ہے۔
انوسوئیا نے  کئی ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کسی کو بھی اس کا مرض سمجھ نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے اس کی باتوں پر یقین کیا۔

آخر کار انوسوئیا کو فتح پور کے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر نے اس کی ٹانگوں کا ایکسرے کیا تو ٹانگوں میں70سے زیادہ  کیلیں اور سوئیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کے پورے جسم کا ایکسرے بھی کیا لیکن سوئیاں اور کیلیں صرف ٹانگوں میں تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  طبی طور پر ایسا ہونا ناممکن ہے۔اس کی صرف ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے کہ انوسوئیا خود کو نقصان پہنچاتی ہے۔  اب  ڈاکٹرو انوسوئیا کی دماغی حالت کا بھی معائنہ کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کو کان پور کےہسپتال بھیج دیا ہے تاکہ زیادہ قابل ڈاکٹر  اس کا معائنہ کر سکیں۔

مزید خبریں