سابق فوجی نے 10 دنوں میں بازوں میں خطرناک انجکشن لگا کر بازو 10 انچ بڑھا لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 نومبر 2017 23:45

سابق فوجی نے 10 دنوں میں  بازوں میں خطرناک انجکشن لگا کر بازو 10 انچ بڑھا لیے

ایک سابق فوجی نے  مفلوج ہونے کے خطرے کے باوجود پوپائے جیسےڈولے بنانے کےلیےانجکشن  سے بازوں  میں تیل ڈال لیا، جس سے  10 دن میں ہی اس کےبازو دس انچ بڑھ گئے۔
روس سے تعلق رکھنے والا سابق فوجی 21 سالہ کیریل ٹریشن  اپنے 24 انچ کے بازو کی وجہ سے بہت مشہور ہو رہا ہے۔کیریل اپنےبازو بڑھانے کے لیے  ایک تیل، جسے سینتھول بھی کہا جاتا ہے ، استعمال کرتا ہے۔

پچھلے گرما میں فوج چھوڑنے کے بعد اس نے صرف 10 دن میں اپنے بازو 10 انچ بڑھائے ہیں۔

(جاری ہے)


حال ہی میں کیریل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بڑے فخریہ انداز میں اپنے بازو پھلا کر دکھا رہا ہے۔یہ ویڈیو جنوب مغربی روس کے شہر پیاتیگورسک میں بنائی گئی ہے۔کیریل کا کہنا ہے کہ وہ بازوں میں تیل ڈال کر باڈی بلڈنگ کرتا رہے گا اور ایک دن سارے عالمی ریکارڈ توڑ دے گا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیریل بازوں میں تیل انجیکٹ کر کے اپنے لیے شدید خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اس سے اُس کےبازو پھٹ سکتے ہیں۔ وہ بالکل مفلوج ہو سکتا ہے  یا پھر اس کے بازو کچھ بھی اٹھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
پیشہ ور باڈی بلڈروں کا خیال ہے کہ کیریل کو نفسیاتی علاج کی شدید ضرورت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu