بالغ افراد کی ایک بڑی تعداد اندھیرے سے ڈرتی ہے اور بستر کے نیچے بھوت وغیرہ چیک کر کے سوتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 نومبر 2017 23:46

بالغ افراد کی ایک بڑی تعداد اندھیرے سے ڈرتی ہے اور بستر کے نیچے بھوت  وغیرہ چیک کر کے سوتی ہے

ایک نئی تحقیق میں 64 فیصد برطانوی افراد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اندھیرے سے ڈرتے ہیں۔یعنی   دوتہائی برطانوی شہریوں کو سوتے ہوئے  لائٹ بند کرنا اچھا نہیں لگتا ہے۔ تحقیق میں شامل 36 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ انہیں رات کو اندھیرے میں باقاعدگی سے ایسے محسوس ہوتا  ہے جیسے کمرے میں ان کے علاوہ بھی کوئی ہے۔
تحقیق میں حصہ لینے والے 2 ہزار افراد میں سے 20 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سوتے ہوئے باقاعدگی سے اپنے بستر کے نیچے چیک کرتے ہیں کہ وہاں بھوت یا کچھ اور تو نہیں ، اس کے علاوہ سونے سے پہلے وہ کھڑکیوں اور الماریوں کے دروازے بھی بند کر کے سوتے ہیں۔


17 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ  وہ اکثر لائٹیں جلا کر سوتے ہیں لیکن کبھی کبھار بند بھی کر دیتے ہیں۔
تحقیق میں شامل اکثر افراد نے بتایا کہ وہ مہینے میں دو بار ڈر کر اٹھتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جیسے کوئی کمرے میں چھپ رہا ہے۔

(جاری ہے)

48فیصد افراد نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ سوچتے ہیں، اُن کا تخیل ہر وقت فعال رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ چھوٹی سے چھوٹی آواز پر بھی ڈر جاتے ہیں۔


تقریباً ایک چوتھائی (22 فیصد) برطانوی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ غیر معمولی محسوس ہونے پر وہ کمبل سے پاؤں بھی باہر نہیں نکالتے اور اتنے ہی  افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کمرے میں پراسرار سایہ دیکھا ہے۔
سروے میں شامل 18 فیصد والدین کا کہنا ہے کہ وہ  اکیلے سوتے ہوئے ڈرتے ہیں ، اس لیے بچوں کو اپنے پاس  سلاتے ہیں۔سروے کے مطابق 53 فیصد عورتیں اور 25 فیصد مرد گھر میں اکیلے رہتے ہوئے  ڈرتے ہیں۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے   کہ  بچپن میں ہمیں جو خوف لاحق ہوتے ہیں، وہ بڑے ہونے پر بھی ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu