باہوبلی کی طرح ہاتھی پر سوار ہونے کے خواہشمند نوجوان کو ہاتھی نے سونڈ سے پٹخ کر دے مارا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 نومبر 2017 23:31

باہوبلی  کی طرح ہاتھی پر سوار ہونے کے خواہشمند نوجوان کو ہاتھی  نے سونڈ سے پٹخ کر دے مارا

ایک نوجوان نے  سونڈ سے ہاتھی پر سوار ہونے کی کوشش  کی تو ہاتھی نے اسے پٹخ کر دور پھینک دیا۔ یہ نوجوان بھارتی بلاک بسٹر فلم باہو بلی  کے ایک سین  کی طرح ہاتھی کی سونڈ سے بھاگ کر ہاتھی پر سوار ہونا چاہتا تھا۔
اس سین کو فلمانے سے پہلے نوجوان کے ساتھیوں نے  زنجیروں سے بندھے ہاتھی کو پتے کھلا کر پرسکون کرنے کی کوشش بھی کی لیکن نوجوان نے جیسے ہی سونڈ پکڑنے کی کوشش کی ہاتھی نے اسے سونڈ سے ہی اٹھا کر دور پٹخ دیا۔

نوجوان کے گرنےپر اس کے ساتھیوں نے قریب جا کر دیکھا تو گرنے والا نوجوان بے ہوش ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)


اطلاعات کے  مطابق نوجوان اور ا سکے ساتھیوں کا گروپ جنگل میں  سیر کو گیا تھا کہ انہیں ایک پلاٹ میں ہاتھی بندھا ہوا نظر آیا، جس کے ساتھ مہاوت بھی نہیں تھا۔  ایک نوجوان نے  ہاتھی دیکھ کر باہو بلی کے سین کو دوبارہ فلمانے کا مشورہ دیا۔ نوجوانوں نے قریبی دوکان سے پھل خرید کر ہاتھی کو کھلائے تاکہ وہ اُن کا دوست بن جائے گا۔ ہاتھی کیلے اور پھل کھا کر بے حد خوش ہوا ، جسے دیکھ کر نوجوان سمجھے کہ اُن کا کام بن گیا اور ہاتھی انہیں کچھ نہیں کہے گا لیکن  اتنی رشوت کے بعد  ہاتھی نے نوجوان کا باہوبلی بننے کا ارمان پورا نہیں ہونے دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu