ڈزنی لینڈ کے ملازمین کسی بھی چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لیے دو انگلیاں استعمال کرتےہیں۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 نومبر 2017 23:49

ڈزنی لینڈ کے ملازمین کسی بھی چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لیے دو انگلیاں استعمال کرتےہیں۔ دلچسپ وجہ
ڈزنی لینڈ  دنیا بھر کے بچوں اور بہت سے بڑوں کے لیے خوابوں کی سرزمین ہے۔ یہاں لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں کو جیتی جاگتی صورت میں دیکھتے ہیں۔
ڈزنی لینڈ نے اپنے ملازمین کو  چھوٹی سے چھوٹی  چیزوں کے ہر طرح کی  ہدایات دی ہوئی ہیں۔ ان میں سے کچھ ہدایات بہت دلچسپ بھی ہیں۔
 ڈرنی لینڈ کے ملازمین کو دی گئی ہدایات کے مطابق وہ کسی بھی چیز یا شخص کی طرف صرف ایک انگلی سے اشارہ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

کسی بھی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کرنے کے لیے وہ دو انگلیاں استعمال کرتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے  کہ امریکا  یا مغربی ممالک میں تو کسی کی طرف ایک انگلی سے اشارہ کرنے کو معیوب نہیں سمجھا جاتا لیکن دنیا کے بہت سے ممالک میں لوگ ایک انگلی سے اشارہ کرنے کو برا خیال کرتے ہیں۔ ڈزنی لینڈ میں چونکہ ساری دنیا سے لوگ آتے ہیں، اس لیے ڈزنی لینڈ نے ملازمین کو ہدایات دی ہوئی ہیں کہ وہ کسی بھی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کرنے کے لیے دو انگلیاں  استعمال کریں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu