جاپانی ریل کمپنی نے صرف 20 سیکنڈ پہلے ریل چلانے پر معافی مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 نومبر 2017 23:49

جاپانی ریل کمپنی نے صرف 20 سیکنڈ پہلے ریل چلانے پر  معافی مانگ لی
جاپان کی ایک ریل کمپنی  نے   انٹرسٹی ریل  سروس کی ریل کو شیڈول سے 20 سیکنڈ پہلے چلانے پر معافی معانگ لی ہے۔
سوکوبا ایکسپریس  ریل  نے  مقامی وقت کے مطابق منگل کو  صبح 9 بجکر 44 منٹ  40 سیکنڈ پر  منامی ناگارییاما سٹیشن کے لیے نکلنا تھا۔ اس وقت کی بجائے ٹرین 9 بجکر 44 منٹ 20 سیکنڈ پر ہی سٹیشن سے نکل گئی۔
میٹروپولیٹن انٹرسٹی ریلوے ویب سائٹ پر جاری کیے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹاف نے روانگی کے وقت کو اچھی طرح چیک نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کمپنی نے کہا  ہے کہاگر اس  غلطی  کی وجہ  سے کوئی مسافر متاثر ہوا ہے تو کمپنی اس سے تہ دل سے معذرت خواہ ہے۔کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی مسافر نے کوئی شکایت نہیں کی۔
اس ٹرین کے ذریعے مقامی افراد 45 منٹ میں   36 کلومیٹر دور سوکوبا پہنچتے ہیں۔ یہ ٹرین ہر چار منٹ کے بعد چلتی ہے۔
وقت کی پابندی کے حوالے سے جاپان کےریلوے کی دنیا بھر میں شہرت ہے۔سوکوبا ایکسپریس کو اگست 2005 میں قائم کیا گیا تھا ۔ یہ سروس ہر روز 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو منزل مقصود تک پہنچاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu