روڈ پر رکاؤٹ عبور کرتے ہوئے عورت اپنا سر رکاؤٹ میں پھنسا بیٹھی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 نومبر 2017 23:56

روڈ پر رکاؤٹ عبور کرتے ہوئے عورت اپنا سر رکاؤٹ میں پھنسا  بیٹھی

وطن عزیز سمیت دنیا میں ہر جگہ  بے صبرے لوگ موجود ہوتے ہیں جو سڑکوں یا ریلوے لائن کی رکاؤٹوں  کے  اوپر چڑھ کر انہیں عبور کرنا باعث  فخر  سمجھتے ہیں۔
ایسی ہی ایک بے صبری خاتون نے روڈ پر رکھی ہوئی رکاؤٹ  عبور کرنا چاہی تو اپنا سر اس میں پھنسا بیٹھی۔

(جاری ہے)

چین کے صوبے ژجیانگ میں ایک عورت نے روڈبیرئیر پر چڑھ کر اسے عبور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ آگے کی طرف ایسے گھوم کر گری کہ اس کا سر ہی روڈ بیرئیر میں پھنس گیا۔


نگرانی کے کیمروں کی ویڈیو کے مطابق  عورت جیسے  ہی  ایک مصروف شاہراہ  پر رکھے روڈ بیرئیر پر چڑھی اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ گھوم نیچے گری جس سے اس کا سر ہی بیرئیر میں پھنس گیا۔خوش قسمتی سے پاس سے گزرنے والے افراد نے  ایمرجنسی سروس کو بلایا، جنہوں ے آ کر اسے اس مصیبت سے آزادی دلائی۔

Browse Latest Weird News in Urdu