مشرقی ترکی میں پانی کے نیچے تین ہزار سال پرانا قلعہ دریافت ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 نومبر 2017 23:56

مشرقی ترکی میں پانی کے نیچے تین ہزار سال پرانا قلعہ دریافت ہوگیا
محققین اور زیر آب فوٹو گرافر تاشین کیلنمشرقی ترکی میں ایک زیرآب مہم جوئی میں مصروف تھے کہ انہیں تین ہزار سال پرانا قلعہ مل گیا۔ لوہے کے زمانے کا یہ قلعہ جھیل وان میں ہے۔یہ قلعہ قدیم  اورارتو سلاطین کے دور  میں بنایا گیا تھا۔
مقامی گورنر عارف کارامان کا کہنا ہےکہ  اس قلعے کے زیر آب حصے کا تجریہ کیا جا چکا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تین  ہزار سال پرانا ہے۔

(جاری ہے)


فوٹوگرافر تاشین کا کہنا ہےکہ قلعے میں ابھی بہت سال کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قلعہ تاریخ کی کئی پرتوں کو کھولے گا۔
تاشین نےکہا ہے کہ جھیل وان کے گرد بہت سے لوگ اور تہذیبیں آباد تھیں۔ اُن لوگوں اور تہذیبوں نے اس جھیل کو بالائی سمندر کا نام دیا ہوا تھااور اس کے بارے میں بہت سی پراسرار  کہانیاں مشہور تھیں۔ تاشین نےبتایا کہ وہ اس جھیل کے اسرار دریافت کرنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دریافت دنیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu