روسی جزیرے سے ناپید دیو قامت سمندری مخلوق کی باقیات دریافت ہو گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 نومبر 2017 23:56

روسی جزیرے سے    ناپید  دیو قامت  سمندری مخلوق کی باقیات دریافت ہو گئیں

ایک روسی جزیرے سے ایک ناپید دیو قامت سمندری جانور کی باقیات ملی ہیں۔یہ باقیات سٹیلرسمندری گائے کی ہیں۔ یہ باقیات نیچر ریزور انسپکٹر ماریا شیٹووا کو بحیرہ بیرنگ  میں واقع  کمانڈر  جزیرے سے ملی ہیں۔20 فٹ اونچی یہ مخلوق  18 ویں صدی میں ناپید ہو گئی تھی۔ ہارپورن   ک ذریعے شکار کرنے والے اس کا بہت آسانی  سے شکار کرتے تھے۔انسپکٹر ماریا کو اس سمندری گائے کی پسلی سمندر کے ساحل سے ملی تھی۔

جب یہاں کا معائنہ کیا گیا  تو پورا ڈھانچہ ہی برآمد ہوگیا۔

(جاری ہے)


8 گھنٹے کی کھدائی کے دوران یہاں سے بے سر کی مخلوق کی  45 ریڑھ کی ہڈی کے ٹکڑے، 27 پسلیاں،    بائیں کندھے کا جوڑ اور بہت سی دوسری ہڈیاں ملی ہیں۔
سمندری گائے  کے دیکھے جانے کا ریکارڈ قطب شمالی کی طرف جانے والے مہم جوؤں نے لکھا ہے۔ ملاحوں نے بھی دنیا کو اس مخلوق کی بہت سی کہانیاں سنائی ہوئیں ہیں۔اس مخلوق کو جرمنی کے مہم جو جارج سٹیلر کے نام ہر سٹیلر سمندری گائے کا نام دیا گیا ہے۔ جارج نے سب سے پہلے  1741 میں اپنے سفر کے دوران اس مخلوق کو دیکھے جانے کا احوال لکھا ہے۔
سمندری گائے کی ملنے والی باقیات روس کے عجائب گھر میں محفوظ کر کے نمائش کے لیےپیش کی جائیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu