ڈولفن بچوں کے سماجی مسائل کی تھراپی کرنے لگیں

جمعہ 28 مئی 2010 15:59

ڈولفن بچوں کے سماجی مسائل کی تھراپی کرنے لگیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2010ء) جانوروں میں سب سے زیادہ ذہین کہی جانے والی ڈولفن چین میں بچوں کی تھراپی کرنے لگیں ۔ انسانوں کو جانوروں کا علاج کرتے تو سنا تھا لیکن سب سے زیادہ ذہین کہی جانے والی ڈولفن اب چین میں بچوں میں سماجی اور تربیتی مسائل کے لیے تھراپسٹ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے نانگ جنگ شہر میں ایک پارک میں ڈولفن سو سے زائدبالیدگی اورمیل جول کے مسائل سے دوچار بچوں کی تھراپی کر رہی ہیں۔ ان بچوں کو اوائل عمری میں نئی چیزیں سیکھنے اور سماجی میل جول میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu