ایک شخص نے اپنے منہ میں 459 سٹرا رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 نومبر 2017 23:44

ایک شخص نے اپنے منہ میں 459 سٹرا رکھ  کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ایک بھارتی شخص نے اپنے منہ میں ایک ساتھ  459 ڈرنک سٹرا رکھ کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
گینیز نے تصدیق کی ہے کہ اوڑیسہ سے تعلق رکھنے والے 23سالہ منوج کمار مہارانا اپنےہاتھوں کو استعمال کیے بغیر  ایک ساتھ منہ میں 459 ڈرنک سڑا  رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)


ریکارڈ بناتے ہوئے منوج کو اس بات کی اجازت تھی کہ وہ پلاسٹک بینڈ کی مدد سے سڑا کو ایک ساتھ باندھ سکے لیکن وہ ہاتھ استعمال نہیں کر سکتا تھا۔

ریکارڈ بنانے کےلیے سڑا کو 10 سیکنڈ تک منہ میں بھی رکھنا تھا۔منہوج کو اس بات کی بھی اجازت تھی کہ وہ اپنے ہاتھوں سے سٹرا کا بنڈل اٹھا کر منہ میں رکھ لے لیکن اس کے بعد وہ بنڈل کو ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا۔
اس سے پہلےیہ ریکارڈ برطانیہ کے سائمن ایلمور  کا تھا،جنہوں نے اپنے منہ میں 400 سٹرا رکھےتھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu