دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریوں میں سے ایک تیانجن لائبری میں لاکھوں کتابوں کی جگہ کتابوں کی تصویریں ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 نومبر 2017 23:44

دنیا کی خوبصورت ترین لائبریریوں میں سے ایک تیانجن لائبری  میں  لاکھوں کتابوں کی جگہ کتابوں کی تصویریں ہیں
دنیا کی خوبصورت ترین لابریریوں میں سے ایک چین کی تیانجن لائبری  ہے۔ ا س لائبریری میں 2 لاکھ کے قریب کتابیں موجود ہیں۔کتابیں رکھنے کا بہترین طریقہ اس لائبریری کو  دنیا کی بہترین لائبریروں میں شامل کرتا ہے۔لیکن کتابوں سے محبت کرنے والوں کو شاید یہ جان کر افسوس ہوگا کہ یہاں موجود  اکثر کتابیں  اصل  کتابیں نہیں بلکہ اُن کی تصویریریں ہیں۔

(جاری ہے)


اس لائبریری کو ہالینڈ کی ایک فرم نے ڈیزائن کیاہے۔ اس فرم کا کہنا ہے کہ وہ انتظامیہ کی جلد بازی کی وجہ سے اس لائبریری کو اپنی خواہشات کے مطابق نہیں بنا سکے۔لائبریری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے لائبریری کی تعمیر کے حوالے سے ان کی باتیں تو مان لیں لیکن انہیں کتابوں کا بجٹ نہیں دیا گیا۔اس لیے اگر جس کسی کو بھی اصل کتابیں پڑھنی ہوتی ہیں وہ کمروں  میں بیٹھ کر پڑھتا ہے۔

تیانجن کی جدید ترین لائبریری

Browse Latest Weird News in Urdu