مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کا مشہور زمانہ وال پیپر بنانے والے فوٹو گرافرکے 21 سال بعد نئے شاہکار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 نومبر 2017 10:40

مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کا مشہور زمانہ وال پیپر بنانے والے فوٹو گرافرکے  21 سال بعد نئے شاہکار

ایک اندازے کے مطابق ونڈوز ایکس پی کے مشہور زمانہ وال پیپر ”Bliss“ کو ایک ارب سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں، جس کی وجہ سے اسے کمپیوٹر پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شمار کیا جاتا ہے۔اس تصویر کو آج سے 21 سال پہلے چارلس او رئیر نے بنایا تھا۔چارلس نے اب ایک بار پھر چند شاہکار تصاویر بنائیں ہیں۔
چارلس کا کہنا ہے کہ اب میں 76 سال کا ہوگیا ہوں، مائیکروسافٹ Bliss فوٹو گراف میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا  کہ یہ تاریخ میں دیکھی جانے والی سب سے زیادہ تصاویر میں سے ایک ہے اور اس سے ملنے والی شہرت سے میں محظوظ ہوتا ہوں۔
چارلس او رئیر نے 1996 میں سونوما کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں ایک دوست سے ملاقات کے لیےجاتے ہوئے میڈیم فارمیٹ کیمرے سے  Bliss کوبنایا تھا۔اس کے بعد اس تصویر کو  کوربس نامی کمپنی کےپاس بھیج دیا گیا۔ کوربس ایک اشتہاری  اور لائسنسگ کمپنی ہے۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کی لانچ سے ایک سال پہلے اس کے حقوق خریدے تھے۔
لوفتھانزا ائیرلائن نے اپنے ایک نئے پراجیکٹ”نیو اینگلز آف امریکا“  کے لیے چارلس  کی خدمات حاصل کی ہیں۔اس پراجیکٹ کے لیے رچرڈ نے چند مزید شاہکار تصاویر بنائیں ہیں، جو  دیکھنے والوں کو بھی پسند آئیں گی۔

چارلس اورئیر فوٹوگرافی

Browse Latest Weird News in Urdu