نوجوان لڑکی نے کار ڈرائیونگ لائسنس پر رہائش کا پتا غلطی سے بڑے دلچسپ انداز میں لکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 نومبر 2017 23:28

نوجوان لڑکی نے کار ڈرائیونگ لائسنس پر رہائش کا پتا غلطی سے  بڑے دلچسپ  انداز میں لکھ دیا

ایو پیٹرسن جب بھی  گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا اپنا لائسنس چیک کرائے گی، اسے  کئی وضاحتیں پیش کرنا ہونگی۔ یہ ڈرائیونگ لائسنس جعلی تو بالکل نہیں لیکن اس پر کچھ ایسا ہے جو بہت غلط لیکن دلچسپ انداز میں لکھا ہوا ہے۔ایو نے ڈرائیونگ لائسنس پر اپنے گھر کے پتے میں ”میرے باپ کا گھر“ (My dad’s house) لکھا ہے۔عجیب بات ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹر نے بھی یہ پتا ٹائپ کرتےہوئے اس غلطی کو نظر انداز کر دیا اور اسے ایسے ہی ٹائپ کردیا، حالانکہ یہ کسی طرح بھی گھر کا پتا نہیں لگتا۔

ایو اس وقت بڑی حیران ہوئی ، جب ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسگ ایجنسی (ڈی ای ایل اے) نے اسے لائسنس بھیجا۔ایو نے اس لائسنس کی تصویر آن لائن پوسٹ کی ہے۔
ایو نے لکھا  کہ مجھے اپنا ڈرائیونگ لائسنس اپ ڈیٹ کرنا تھا اور غلطی سے میں نے پتے میں میرے باپ کا گھر لکھ دیا۔

(جاری ہے)

لائسنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایو نے My dad’s house کے علاوہ تمام لائنوں کو دھندلا دیا ہے۔

ایو کا یہ ٹوئٹ 1100 بار ری ٹوئٹ اور 7500 بار لائکس کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لائسنسوں پر موجود پتوں میں کچھ نہ کچھ غلطی ہے۔ جس کےلیے ڈرائیوروں کو 1000 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ڈی وی ایل اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال 11 ملین لائسنس جاری کرتے ہیں، اس دوران انہیں عجیب و غریب پتے دیکھنے کو بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایو اپنا لائسنس جمع کرا دے گی تو اسے متبادل لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔

نوجوان لڑکی نے کار ڈرائیونگ لائسنس پر رہائش کا پتا غلطی سے  بڑے دلچسپ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu