مالک کے چھوڑ کر جانے پر کتا غم سے ہی مرگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 نومبر 2017 23:43

مالک کے چھوڑ کر جانے پر کتا غم سے ہی مرگیا

کولمبیا کے ایک ائیرپورٹ پر  ایک دکھی کتیا اپنے مالک کے چھوڑ کر چلے جانے پر غم سے نڈھال ہو کر مرگئی۔اس نے اپنی زندگی کا  آخری مہینہ ائیرپورٹ کے اردگرد اپنے مالک کو ڈھونڈنے میں گزارا۔ ذہنی دباؤ میں اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا، جو اس کی موت کی وجہ بنا۔
اس کتیا کو جانوروں کے ڈاکٹروں نے ”مسافر بادل“ کا نام دیا ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کو یہ بوکارامانگا کے ائیرپورٹ کےپاس سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے اس کا آخری سانس تک خیال رکھا تاہم ڈاکٹر اسے  نہ ہی کھانا کھلا سکے اور نہ ہی پانی پلا سکے۔
مسافر بادل ائیرپورٹ پر کچھ دن تو تمام مسافروں کو سونگھ کر اپنے مالک کو تلاش کرتی رہی لیکن پھر تلاش ترک کر کے کمزوری کے باعث رینگتی ہوئی کونے میں جا بیٹھی۔
شہر میں جانوروں کےلیےکام کرنے والی ایک تنظیم کے ڈاکٹروں کا کہنا  ہے کہ بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ اسے نہیں بچا سکے۔ ہسپتال آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی مسافر بادل چلتا بنا۔

Browse Latest Weird News in Urdu