برطانوی کونسل اپنے ضائع ہونے والے کاغذوں کو ری سائیکل کرنے چین بھیج رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 نومبر 2017 23:51

برطانوی کونسل اپنے ضائع ہونے والے کاغذوں  کو ری سائیکل کرنے چین بھیج رہی ہے

ایک برطانوی کونسل اپنے کاغذی کباڑ کو ری سائیکلنگ کے لیے 41 کلو میل دور فیکٹری میں بھیجنے کی بجائے ہزاروں میل دور چین بھیج رہی ہے۔
ہرسال ناروچ کے ٹاؤن سے 38000 ٹن کاغذ جمع کیا جاتا ہے۔ یہ کاغذ ری سائیکلنگ کےلیے چین بھیجا جاتا ہے۔ حالانکہ چین جیسی ری سائکلنگ فیکٹری کونسل سے 41 میل کے فاصلےپر واقع ہے۔
نورس انوائرمنٹل ویسٹ سروس کا کہنا ہے کہ وہ تو چین میں اس لیے کباڑ بھیجتے کہ وہاں سے اچھا ریٹ ملتا ہے۔

اس سے پہلے کاغذ کو ری سائیکلنگ کے لیے شمالی ویلز میں  واقع ناروچ کی ہی ایک پیپر فیکٹری میں بھیجا جاتا تھا۔2015 میں ری سائیکلنگ کرنے والی کمپنی نے اپنی ایک پرنٹنگ مشین بند کی تو نارفوک کاؤنٹی کونسل نے کاغذ کو ری سائیکلنگ کےلیے چین، ویت نام اور بھارت بھیجنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)


کونسل کےڈائریکٹر ڈیوڈنویل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قریبی پیپر فیکٹری سے بات کی تھی لیکن  کاغذ کےشیشے سے آلودہ ہونے اور کم قیمت کی وجہ سے معاملات طے نہ پا سکے۔

ڈیوڈ نے بتایا کہ اگر ہم کاغذ کو مقامی طور پر ری سائیکل کریں گے تو رہائشیوں کو زیادہ کونسل ٹیکس ادا کرنا پڑےگا ۔
برطانیہ کی دوسری کونسلز کے لیے پیپر ری سائیکلنگ کا کام کرنے والی فیکٹری ”پام پیپر“ کا کہنا ہے کہ وہ نارفوک کا کاغذی کباڑ بھی لینے کو تیار ہیں، اانہوں نے کہا کہ اس کاغذ کو برطانیہ میں بھی سستے اور ماحول دوست طریقوں سے ری سائیکل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu