نوزائیدہ پوتے، ماں اورنانی تینوں کی سالگرہ ایک ہی دن

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 نومبر 2017 23:51

نوزائیدہ پوتے، ماں اورنانی تینوں  کی  سالگرہ ایک ہی دن
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو تین نسلوں کی تاریخ پیدائش یاد رکھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔ اس  خاندان کے نوزائیدہ بچے، اس کی ماں اور نانی ، سب  ہی 19 نومبر کو پیدا ہوئے ہیں۔نانی کلارا  کے مطابق اسے لگتا تھا کہ اس کا نواسا 19 نومبر کو ہی پیدا ہوگا حالانکہ اس کی پیدائش کرسمس تک متوقع تھی۔

(جاری ہے)

تھریسا ڈن نے میکا لی ڈن کو اتوار کو پرنسٹن کے ایک ہسپتال میں جنم دیا۔میکا کے باپ کو بھی یقین تھا کہ اس کے ہاں پیدائش اس کی بیوی اور ساس کی تاریخ پیدائش کو ہی ہوگی۔
تھریسا کو ڈاکٹروں نے بتا دیا تھاکہ اس کے ہاں پیدائش وقت سے پہلے متوقع ہے۔ نوزائیدہ اگرچہ کئی ہفتے پہلے پیدا ہوا ہے، اس کے باوجود تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu