کتا حملہ کرے تو کس طرح بچاؤ کرنا ہے؟ امریکی نیوی سیل کی ہدایات

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 نومبر 2017 23:52

کتا حملہ کرے تو کس طرح بچاؤ کرنا ہے؟ امریکی نیوی سیل کی ہدایات

پچھلی دہائی میں کتوں کے حملوں میں 76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کتوں کے حملوں کا شکار ہونے والے زیادہ تر بچے تھے۔ایک امریکی  نیوی سیل اور مصنف ، کلنٹ ایمرسن، نے بتایا ہے کہ کتوں کے حملے کے صورت میں آپ کن اقدامات سے اپنی زندگی بچا سکتےہیں۔
1۔ اپنی حفاظت کریں۔ کتاحملہ کرے تو آپ اپنی شرٹ، جیکٹ اور بیگ یا پرس کتے کو دے دیں۔ امید ہے کہ کتا اب آپ پر حملہ نہیں کرےگا۔


2۔ اپنی شرٹ اتاریں اور اپنے اپنے بازو کے گرد لپیٹ لیں۔

(جاری ہے)

اب جب بھی کتاب حملہ کر کے ہاتھ میں دانت مارنے کی کوشش کرے تو اپنا شرٹ لپٹا ہوا بازو کا حصہ اس کے آگے کر دیں، اس سے کتے کے دانت جلد میں لگنے کی بجائے کپڑے پر لگیں گے۔ لیکن اسی دوران آپ اپنے دوسرے ہاتھ سے کتے کو سبق سکھا سکتےہیں۔
3۔ کتا اگر حملہ کردے تو اس کی ناک یا تھوتھنی پر مکا ماریں۔ ناک یا تھوتھنی پر مکا مارنا اس کے جسم یا کسی اور اعضا پر مکا مارنے سے زیادہ اثر کرتا ہے۔
4۔ کتوں کی پسلیوں کی جگہ بھی نازک ہوتی ہے۔ یہاں پر مارنے سے بھی کتے سے جلدی جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu