منزل مقصود پر پہنچ کر ائیرپورٹ پر سب سےپہلے سامان کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ دو آسان طریقے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 نومبر 2017 19:40

منزل مقصود پر پہنچ کر ائیرپورٹ پر سب سےپہلے سامان کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ دو آسان طریقے

منزل مقصود پر پہنچ کر ائیرپورٹ پر سب سے مشکل کام سامان کا انتظار ہوتا ہے۔تاہم دو ایسے طریقے ہیں جن سے آپ منزل مقصود پر پہنچ کر ائیرپورٹ پر سب سے پہلے اپنا سامامان حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک  ویب سائٹ کے مطابق  دو طریقوں پر عمل کر کے  سب سے پہلے سامان حاصل کرنے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ چیک ان کے دوران آپ سٹاف سے سامان کے ساتھ ”نازک سامان“ یا fragile کا سٹیکر لگانے کا کہہ سکتے ہیں۔

سٹیکر لگنے کے بعد لوڈر آپ کے سامان کو سب سے آخر میں  اور سب سے اوپر رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ظاہر ہے منزل مقصود پر پہنچنے پر سب سے پہلے سب سے اوپر رکھا اور سامان ہی اتارا جائے گا اور یہی سب سے پہلے   مالک کو ملے۔اگر لوڈر سٹیکر کو نہ دیکھ سکیں تو پھر آپ کو اپنا سامان روٹین کے مطابق ہی ملے گا۔
اس کے علاوہ سامان فرنٹ سے بیک کی ترتیب میں لوڈ کیا جاتا ہے۔ یعنی جو صاحب سب سے پہلے چیک ان کرتے ہیں اُن کا سامان سب سے پہلے لوڈ ہوتا ہے۔ اگر آپ چیک ان کرنے والے آخری مسافروں میں سے ہوں تو آپ کا سامان بھی سب سے آخر میں رکھا جائے گا اور اترنے پر اسے ہی پہلے اتارا جائے گا۔ دھیان رہے کہ سب سے آخر میں چیک ان کرنے کے چکر میں فلائٹ مس ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu