وائرلیس سگنلز سے بچاؤ کے لیے کے ایف سی نے خصوصی ٹینٹ متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 نومبر 2017 23:51

وائرلیس سگنلز سے بچاؤ کے لیے کے ایف سی نے خصوصی ٹینٹ متعارف کرا دیا

فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی  صارفین کو  انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کی بجائے حقیقی زندگی میں بھی دلچسپی لینے  کے لیے حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ اسی لیے کے ایف سی نے انٹرنیٹ اسکیپ پوڈ(Internet Excape Pod) متعارف کرایا ہے۔ یہ ایک ایسا ٹینٹ ہے جو وائرلیس سگنلز کو بلاک کر دیتا ہے۔کے ایف سی کے آن لائن سٹور پر انٹر نیٹ اسکیپ  پوڈ کو 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیاجا رہا ہے۔

اس ٹینٹ میں صارفین انٹرنیٹ  یا وائی فائی سےمحفوظ رہتے ہوئے اپنا وقت گزار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اپنی ویب سائٹ پر کے  ایف سی نے کہا ہے کہ سائبرسوموار جلد ہی آنے والا ہے، یعنی آپ پر کوپن اور دوسرے اشتہاری مواد کی برسات ہو جائے گی۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ انٹرنیٹ اسکیپ پوڈ میں وقت گزاریں۔
اس ٹینٹ کی قیمت میں کے ایف سی کے نمائندے کی آپ کے گھر میں آکر ٹینٹ کو اسمبل کرنے کا خرچ بھی شامل ہے۔
کے ایف سی کا کہنا ہے کہ اُن کی پراڈکٹ محدود تعداد میں بنائی گئی ہے۔ اس کے فروخت ہونے کے بعد مزید یونٹ نہیں بنوائے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu