پہلا شہر جہاں بے گھر افراد کے لیے مفت وینڈنگ مشین متعارف کرائی جارہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 نومبر 2017 23:51

پہلا شہر جہاں بے گھر افراد کے لیے مفت وینڈنگ مشین  متعارف کرائی جارہی ہے

برطانیہ میں اس کرسمس پر بے گھر افراد کے لیے پہلی بار مفت وینڈنگ مشین متعارف کرائی جا رہی ہے۔اس وینڈنگ مشین میں تازہ پھل، تولیے، جرابیں اور سینڈوچ وغیرہ  رکھے جائیں گے، جنہیں ہفتے کے 7دن اور 24 گھنٹے  حاصل کیا جا سکے گا۔ یہ وینڈنگ مشین نوٹنگھم میں براڈ مارش شاپنگ سنٹر کے باہر نصب کی جائے گی۔

(جاری ہے)


اس وینڈنگ مشین کو 100 بے گھر افراد استعمال کریں گے جو مخصوص ٹریس ایبل کارڈ سے روز تین اشیاء حاصل کرسکیں گے۔


بے گھر افرادکے لیے اس وینڈنگ مشین کو لگانے کا خیال نوٹنگھم کے ہی ایک فلاحی ادارے ”ایکشن ہنگر“ کا ہے۔ ایکشن ہنگر کے ٹرسٹی حذیفہ خالد کا کہنا ہے کہ یہ دنیا بھرمیں اس نوعیت کی پہلی مشین ہے۔حذیفہ کا  کہنا ہے کہ  وہ اسی شہر میں پلے بڑھے ہیں، اس لیے اس مشین کو وہاں نصب کیا جا رہا ہے۔جلد ہی پورے ملک میں اس طرح کی مشینیں لگائی جائیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu