برطانوی پولیس کو شکاری پرندوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے ڈرون گرانے کی اجازت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 نومبر 2017 23:28

برطانوی پولیس کو شکاری پرندوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے ڈرون گرانے کی اجازت مل گئی

برطانوی پولیس نئے اختیارات کے تحت مشکوک ڈرونز کو عقاب کی مدد سے گرا سکے گی۔اس بہار سے افسران مشکوک   اور جرائم میں استعمال ہونے والے ڈرونز کو  گراؤنڈ کر سکے گی۔
اس وقت ڈرونز کا استعمال منشیات، ہتھیاروں اور فون کی سمگل کے لیےکیا جا رہا ہے۔ تقریباً ہر پانچ دن بعد  جیل افسران کسی نہ کسی ڈرون کو پکڑتے ہیں۔

(جاری ہے)


برطانوی وزیر جیل خانہ جات سام گیما نے بتایا  کہ ہالینڈ میں عقابوں سے ڈرونز کو روکا جا رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ برطانیہ میں بھی اسی طرح یہ مسئلہ حل ہوگا۔


ڈچ پولیس 2015 سے 100 افسران کو عقابوں سے ڈرون  اتارنے کی تربیت دے رہی ہے۔ترجمان  ڈینس جانس نے بتایا کہ یہ ہائی ٹیکنا لوجی کو کنٹرول کرنے کا  کم ٹیکنالوجی والا حل ہے، اس سے کوئی عقاب زخمی نہیں ہوگا اور کوئی ڈرون نہیں بچے گا۔
نئے ڈرون بل کے تحت ڈرون کے مالک ائیرپورٹ کے نزدیک یا 400 فٹ کی بلندی پر ڈرونز نہیں اڑا سکیں گے۔اس کے علاوہ انہیں حفاظتی آگاہی سے متعلق تربیت بھی لینا پڑے گی اور ایپس کے استعمال سے فلائٹ شیڈول کرنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu