کار ڈرائیور اور دنیا کے سب سے تیزرفتار جانور”چیتے“ کے درمیان انوکھی ریس

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 نومبر 2017 23:42

کار  ڈرائیور اور دنیا کے سب سے تیزرفتار جانور”چیتے“ کے درمیان انوکھی ریس

آنے والے فارمولا ای سیزن کے لیے ایک ریسنگ ڈرائیور نے چیتے کے ساتھ  دوڑ لگائی ہے۔ 27 سالہ جین اریک نے دنیا کے سب سے تیز رفتار ممالیہ جانور کو اپنی الیکٹرک فارمولا ای کار سے چیلنج دیا۔کار اور چیتا دونوں ہی صرف تین سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتےہیں۔
ویسٹرن کیپ، جنوبی افریقا  میں دور دراز مقام پر واقع ہوائی پٹی پر کار اور چیتے کی دوڑ ہوئی۔

کار نے یہ دوڑ ملی سیکنڈ کے فرق سے جیت لی۔

(جاری ہے)


اس دوڑ کی فلم گزشتہ شب جاری  کی گئی ، جس کا مقصد اگلے ہفتے ہونے والی یو این انوائرمنٹل اسمبلی  کے موقع پر جانوروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
نئے فارمولا ای سیزن کا آغاز 2دسمبر سے ہانگ کانگ میں ہو رہا ہے۔فارمولا ای کار اور چیتے کی بہت سی خصوصیات ایک سی ہیں، اسی وجہ سے کار اور چیتے کی دوڑ کا مقصد نتائج کا جائزہ لینا تھا۔
دنیا بھر کے جنگلات میں اس وقت 7 ہزار چیتے پائے جاتے ہیں۔ چیتے کےبچوں کو پالتو جانور کے طور پالنے کے لیے ان کی غیر قانونی فروخت اور دوسرے بہت سے عوامل کی وجہ سے اس کی نسل کو بہت سے خطرات لاحق ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu