کتے کی شکل کے عجیب و غریب گھر میں کوئی بھی رہ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 نومبر 2017 23:42

کتے کی شکل کے عجیب و غریب گھر میں  کوئی بھی رہ سکتا ہے

ایڈاہو، امریکا میں کاٹن وڈ کے کنارے پر ڈاگ بارک پارک کے نام سے ایک بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہے۔ اس جگہ کی سب سے اہم خصوصی یہاں کا طرز تعمیر ہے۔ پارک میں ایک عظیم جثہ گھر کو کتے کی شکل میں بنایا گیا ہے۔
ائیر بی این بی کے اندراج کے مطابق(اندراج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں) کتے کی شکل کا یہ گھر رہنے کے لیے بہت ہی آرام دہ ہے۔

اس گھر میں ایک رات قیام کا خرچہ 132 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

اس گھر میں موجود ایک ڈبل بیڈ اور دو کمروں میں 4 افراد قیام کر سکتےہیں۔ڈاگ بارک پارک کے ساتھ ہی  وزیٹر سنٹر، گفٹ شاپ اور ایک آرٹسٹ کا سٹوڈیو ہے جہاں اس جگہ کے مالک ڈینس اور فرانسس کام کرتے ہیں۔
اس جگہ رہنے والے صرف کتے کی شکل جیسے گھر میں ہی نہیں رہتے بلکہ  یہاں پر اصل کتے بھی ہیں، جن کے ساتھ یہاں رہنے والے مہمان وقت گزار سکتے ہیں۔یہاں ٹھہرنے والے مہمانوں کاکہنا ہے کہ  یہ جگہ رہنے کے لیے بہترین ہے۔بچے یہاں رہ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

کتے کی شکل کے عجیب و غریب گھر میں  کوئی بھی رہ سکتا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu