10 تاریخی پیشگوئیاں جو کہ حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 دسمبر 2017 23:49

10 تاریخی پیشگوئیاں جو کہ حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئیں
1.     1909 میں، مارک ٹوین نے خود ہی اپنی موت کی پیشگوئی کر دی تھی۔ وہ 1835 میں ہیلی کے دم دار ستارے کے ظہور کے فوراً بعد پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا  کہ اس کے  دوبارہ ظہور کے ساتھ ہی میرا خاتمہ ہوگا، پھر واقعی ایسا ہی ہوا۔
2.     1863 میں جولیس وننی نے”بیسویں صدی کا پیرس“ لکھی ،  جس میں شیشے سے بنی بلند و بالا عمارات، تیز رفتار ٹرینوں، گیس سے چلنے والی گاڑیوں، کیلکولیٹرز،  عمارتوں کی لفٹ اور دنیا بھر میں مواصلاتی نظام کے بارے میں پیشگوئی کی۔


3.     1838 میں ایڈگر ایلن پو نے ایک جہاز کی تباہی کے بارے میں ایک ناول لکھا جس میں تین زندہ بچ جانے والے افراد چوتھے بچنے والے فرد، کیبن بوائے رچرڈ پارکر ، کو کھا جاتے ہیں۔ 1884 میں ایک جہاز حقیقت  میں  تباہ ہوا جس سے زندہ بچنے والے تین افراد نے چوتھے شخص کو کھا لیا۔

(جاری ہے)

وہ بھی ایک کیبن بوائے تھا جس کا نام رچرڈ پارکرہی تھا۔
4.    1952 میں وارنر وون براؤن نے مارس پراجیکٹ نامی کتاب لکھی جس میں یہ تصور پیش کیا گیا تھا کہ مریخ پر تہذیب کی قیادت"ایلن" نامی شخص کی طرف سے ہوگی۔

اب ایلن مسک ہی اس اس کا یہ خواب پورے کرےگا۔
5.     1909 میں ٹیسلا نے ایسے انٹرنیٹ کی پیشگوئی کی تھی جس کو ہم اپنی تمام ڈیوائسز پر  برقی وائرلیس کے ذریعے چلا سکیں گے۔
6.    اصل دریافت سے پہلے  1845 میں سیارہ نیپچون کی حسابی بنیادوں پر پیشگوئی کی گئی تھی۔یہ پیش گوئی یورنیس کے مدار میں معمولی سی بے قاعدگی کی بنیاد پر کی گئی تھی ۔
7.     1754 میں فرانسیسی ریاضی دان ابرہام ڈی موویر نے یہ دیکھ کر کہ وہ ہر روز 15 منٹ کی اضافی نیند سوتا ہے، اپنی موت کی پیشگوئی کی تھی۔


8.     1898 میں مورگن رابرٹسن نے ایک ناول لکھا جس میں ٹائٹین نامی ایک جہاز جو بظاہرکبھی نہیں ڈوب سکتا تھا، ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد، شمالی بحراوقیانوس میں ڈوب جاتا ہے. 14 سال بعد، آر ایم ایس ٹائٹینک شمالی بحر اوقیانوس میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا.
9.      19جون 1941 کو  جب تین سوویت ماہرین بشریات(anthropologist) نے ترک منگول فاتح تیمور کے جسم کو قبر کھود کر نکالا، تو انھوں نے وہاں یہ لکھا ہوا پایا کہ "جو بھی میری قبر کھولے گا، وہ مجھ سے زیادہ وحشتناک حملہ آور کا سامنا کرے گا." اس کے تین دن بعد سوویت یونین پر ہٹلر نےحملہ کر دیا تھا.
10.     2001 میں جانی براوو کارٹون  سیریز میں پس منظر میں ایک پوسٹر دکھایا گیا۔

اس پوسٹر میں دو جڑواں ٹاورز جل رہے تھے اور اوپر  Coming Soon کے الفاظ موجود تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu