ڈیڑھ سالہ بچے اور جنگلی بندروں کی انوکھی دوستی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 دسمبر 2017 23:37

ڈیڑھ  سالہ بچے اور جنگلی بندروں کی انوکھی دوستی

بھارت میں  ڈیڑھ سالہ بچے کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے  بچے کی جنگلی بندروں سےکافی دوستی ہوگئی  ہے۔
ہوبلی، کرناٹک میں ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں 18ماہ کے بچے کو بندروں میں کھانا بانٹتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں بندر بچے کے ساتھ کافی دوستانہ برتاؤ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ جنگلی بندروں کا گروہ اُن کے گھر میں ہر روز صبح 6 بجے آ جاتا ہے، جس کے بعد بچہ بندروں کو کھانا دیتا ہے اور اُن کے ساتھ کھیلتا ہے۔


مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے کی بندروں کے ساتھ دوستی تب شروع ہوئی جب ایک بندر ایک سال پہلے ،یعنی جب بچہ چھ ماہ کا تھا، بچے سے کھانا لے کر بھاگا تھا۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ بندروں نے کبھی بھی بچے  کو نہیں کاٹا یا اسے زخمی کیا۔ بندر بچے کے ساتھ کافی محبت بھرا سلوک کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu