دریا میں ڈوب کر مرنے کی خواہشمند خاتون کی کوشش ، اس کے گرم لباس نے ناکام بنا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 دسمبر 2017 23:44

دریا میں ڈوب کر مرنے کی خواہشمند خاتون کی کوشش ، اس کے گرم لباس نے ناکام بنا دی

حال ہی میں چین کے صوبے انہوئی میں  ایک خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن خوش قسمتی سے  اس کی یہ کوشش اس کے پہنے ہوئے گرم کپڑوں سے ناکام بنا دی۔اس خاتون نے گھریلو تنازعے کی وجہ سے  منگل کے روز فویانگ شہر کے قریب ایک دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی تھی ۔ تاہم اس کے موٹے  کاٹن کے کپڑوں کے باعث وہ اتھلے پانی میں ڈوب نہ سکی۔

(جاری ہے)


اسے خاتون کو  بچانے کے لیے جب لوگ وہاں پہنچے تو وہ دریا کی سطح پر تیر رہی تھی اور اس نے واپس کنارے  پر آنے سے انکار کر دیا۔

اس پر ریسکو کا عملہ اس کے منجمد  ہوتے جسم کو زبردستی پانی سے باہر نکال لایا، جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
اسی طرح کا ایک واقعہ فروری میں بھی ہوا تھا، جس میں گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت صرف یہ دیکھنے کےلیے دریا میں کود گئی تھی کہ اس کی چربی اس کو واپس سطح آب پہ لا سکتی ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu