پیزا کے شوقین خلابازوں نے خلا میں بھی پیزا بنا کر دکھا دیا
UrduPoint Social

پیزا کے شوقین خلابازوں نے خلا میں بھی پیزا بنا کر دکھا دیا

منگل دسمبر 11:48 pm

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود  خلابازوں نے صفر کشش ثقل میں پیزا بناتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی ہے۔
اطالوی خلاباز پاؤلو نیسپولی نے ٹوئٹ کیا کہ اس نے تو عام سے انداز میں ہی آئی ایس ایس چیف کرک شائرمین کو بتایا تھا  کہ اس کا دل پیزا کھانے کو کر رہا ہے، جس پر  شائرمین نے خلا میں ہی اس کے لیے  پیزا بنانے کا بندوست کر لیا۔

(خبر جاری ہے)


سوشل میڈیا  استعمال کرنے  والے خلابازوں نے  اپنے اپنے پیزے بنانے کی ویڈیو بھی  ریکارڈ کی۔ویڈیو میں پیز ے کے اجزا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اور پیزے کو خلائی اسٹیشن میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
آپ بھی دیکھیے خلا میں پیزا کیسے تیار ہوتا ہے۔

Astronauts show how to make pizza in space

مزید خبریں