بہادر فائٹر نے انتہائی پتلی برف پر رینگتے ہوئے برف میں دھنسے کتے کی جان بچا لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 دسمبر 2017 23:49

بہادر فائٹر نے  انتہائی پتلی برف پر رینگتے ہوئے  برف میں دھنسے کتے  کی جان بچا لی

ساسکچیوان، کینیڈا میں سوئفٹ کرنٹ کے مقام پر پچھلے ہفتے ایک کتا پتلی برف کی سطح پر گھومتے پھرتے اس میں میں پھنس گیا لیکن مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے بروقت حرکت میں آنے کی وجہ سے اس کی جان بچا لی گئی۔ کتے کو  بچاتے ہوئےویڈیو بھی بنائی گئ ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہےکہ ایک فائرفائٹر، جس کے ساتھ حفاظتی رسی بھی بندھی ہے، رینگتے ہوئے کتے کو بچانے کے لیے جا رہا ہے۔

کتے کونکالتے ہوئے ایک دفعہ تو اس کے نیچے سے بھی  تھوڑی سی برف ٹوٹی لیکن وہ سنبھل گیا اور اسی طرح  کتے کے ساتھ رینگتا ہوا واپس آگیا۔ سوئفٹ کرنٹ، کیلگری سے مشرق میں تقریباً 300 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
سوئفٹ کرنٹ کے فائر چیف ڈینس پاؤل نے فیس بک  پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ سہ پہر اُن کے فائر فائٹرز ایک کھاڑی میں کسی کے پالتو کتے کی جان بچانے میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کتے کو باہر کھلا چھوڑ رکھا تھا، جس کی وجہ سے یہ برف پر چلنے لگا اور اس میں پھنس گیا۔
حکام لوگوں کو پر زور  دے رہے ہیں کہ وہ اپنے پالتو جانوروں اور بچوں کو کھاڑی سے دور رکھیں-حکام کے اس مطالبے پر صرف اس علاقے کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لوگوں کو عمل کرنا چاہیے۔پوری دنیا میں  کہیں بھی موجود  کھاڑیوں، جھیلوں، دریاؤں اور تالابوں پر برف ہمیشہ اتنی مضبوط نہیں ہوتی جتنی بظاہر نظر آتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu