حالات سے مجبور غم زدہ ماں اپنے مردہ بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 دسمبر 2017 23:51

حالات سے مجبور غم زدہ ماں اپنے  مردہ بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئی

اس ہفتے  بس میں سفر کرنے والے مسافروں نے ایک دکھی ماں  کو اپنے مردہ بچے کو  پلاسٹک بیگ میں ڈال کر بس میں سفر کرتے  دیکھا تو پہلے مشکوک اور پھر دکھی ہوگئے۔ یہ عورت  اپنے بیٹے کی تدفین اپنے آبائی علاقے میں کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے  پاس بیٹے کی لاش کو ایمبولینس میں لے جانے کے پیسے نہیں تھے، اسی وجہ سے وہ مردہ بیٹے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر لے جا رہی تھی۔


میکسیکو میں پیش آنے والے اس واقعے میں 25سالہ ماں سیلیویا ریس کو میکسیکو سٹی  سے اپنے آبائی علاقے جاتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جب سیلویا سے بچے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ اور اس کا  53سالہ ساتھی الفانسو  بچے کو 87 میل دور واقع اپنے آبائی شہر پوئبلا  دفن کرنے کے لیے لے کر جارہے  ہیں ۔ بچے کی عمر تین سے پانچ ماہ کے درمیان تھی، جس کی وفات دل کی بیماری کے باعث ہوئی تھی۔اس سے پہلے بس کمپنی کا عملہ بچے کو دیکھتےہی طبی عملے کو بلا چکا تھا تاہم طبی عملے نے بھی تصدیق کی کہ بچہ پہلے وفات پا چکا ہے۔
حکام بچے کی موت کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیلیویا پر اس حوالے سے کوئی مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu