شمالی کوریا اور امریکا کی متوقع ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے چینی حکومت شہریوں کو ایٹمی جنگ کی صورت میں بچاؤ کے طریقے سکھانے لگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 دسمبر 2017 23:51

شمالی کوریا اور امریکا کی متوقع ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے چینی حکومت شہریوں کو ایٹمی جنگ  کی صورت  میں بچاؤ کے طریقے سکھانے لگی

شمالی کوریا  اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی  کے باعث ہمسایہ ممالک بھی کافی پریشان ہیں۔ شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ واقع چینی صوبے  کے حکام نے اپنے  شہریوں کی دوران جنگ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تربیت شروع کر دی ہے۔چین کے شمال مشرق میں واقع صوبے میں سرکاری اخبار میں ایک پورے صفحے پر ایٹمی جنگ کے دوران شہریوں کو حفاظتی تدابیر بتائیں گئی ہیں۔

اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون کا نام عنوان ہے”ایٹمی ہتھیاروں اور بچاؤ کے بارے میں معلومات عامہ“ہے۔
اس مضمون میں ایٹمی ہتھیاروں کی تاریخ بتا کر بتایا گیا ہےکہ اس کےدھماکے لہریں کتنی دور جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ اس مضمون میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ   دھماکے کی طرف روشنی کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں بلکہ  فوراً ہی زمین پر الٹا لیٹ جائیں اور اگر پانی قریب ہے تو اس میں چھلانگ لگا دیں۔

(جاری ہے)


مضمون میں بتایا گیا ہے کہ تابکاری سے بچنے کےلیے شہری گھروں میں رہیں  اور کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، سارے کپڑے  دھوئیں اور خود بھی نہائیں۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ نہاتے ہوئے منہ اور کان کو اندر سے  اچھی طرح صاف کریں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر غلطی سے تابکاری  والی کوئی چیز کھالیں تو زبردستی الٹی کر کے اسے نکال دیں۔
شہریوں کو یہ ہدایات یاد کرانے کے لیے اخبار نے ان کو کارٹون کی شکل میں بھی بیان کیا ہے۔ اس مضمون میں براہ راست شمالی کوریا کا تذکرہ تو نہیں لیکن پڑھنے والے خوب سمجھ رہے ہیں کہ یہ حفاظتی اقدمات شمالی کوریا اور امریکا کی کشیدگی کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu