جرمنی میں انوکھی نیلامی، پورا گاؤں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں فروخت

اکلوتے خریدار نے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر ادا کرنے کا اعلان کرکے اسے خرید لیا

اتوار 10 دسمبر 2017 12:41

جرمنی میں انوکھی نیلامی، پورا گاؤں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں فروخت
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) دنیا بھرمیں املاک کی نیلامی عام بات ہے مگر مشرقی جرمنی کے کیمونسٹ دور کا ایک گاؤں نیلام عام میں ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں گاؤں کی انوکھی نیلامی ’کارھاوزن‘ نیلام گھر کی جانب سے برلن میں کی گئی۔الفینہ نامی اس گاؤں کے بوسیدہ مکانات اور اراضی کے خریدار کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

نیلا م مرکز نے خانما برباد بستی کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

اس نیلامی میں حصہ لینے والے اکلوتے خریدار نے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر ادا کرنے کا اعلان کرکے اسے خرید لیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گاؤں پہلے بھی متعدد افراد کی ملکیت رہا ہے۔ تاہم اسے نیلام عام میں پیش کرنااپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔یہ گاؤں آج سے 27 سال پہلے مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد سے قبل غربت کے ہاتھوں ختم ہوگیا تھا۔ مشرقی جرمنی کے علاقے آج بھی اپنی پسماندگی اور غربت، اجرت اور ریٹائر افراد کی پنشن کے حوالے سے مغربی جرمنی سے مختلف ہے۔برلن سے 120 کلو میٹر دور 16 ہزار 800 مربع میٹر گاؤں میں آج کل صرف 20 افراد رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu