انجلینا جولی کی طرح دکھنے کے لیے 50 مرتبہ سرجری کروانے والی لڑکی نے حقیقت بیان کر دی

یہ سب کچھ شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا ، تصاویر فوٹو شاپ ہیں۔ ایرانی لڑکی سحر کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 دسمبر 2017 11:49

انجلینا جولی کی طرح دکھنے کے لیے 50  مرتبہ سرجری کروانے والی لڑکی نے حقیقت بیان کر دی
ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء): حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک 19 سالہ ایرانی لڑکی سحر کی تصاویر وائرل ہوئیں ۔ ایرانی لڑکی سحر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ سحر ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی اتنی بڑی مداح ہے کہ ان کی طرح نظر آنے کے لیے سحر نے 50 مرتبہ سرجری کروا لی۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر سحر کی سرجری کے بعد والی تصاویر وائرل ہوئیں تو سحر خبروں کی زینت بھی بنی ۔ تاہم اب ان تصاویر کی حقیقت کھُل کر سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی لڑکی سحر نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ سب شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔ سحر کا کہناتھا کہ انٹرنیٹ پر وائرل تصاویر بھی اصلی نہیں ہیں بلکہ انہیں فوٹو شاپ کیا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu