امریکی جوڑے نے شادی کیلئے رقم جمع کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

منگل 6 جولائی 2010 18:59

امریکی جوڑے نے شادی کیلئے رقم جمع کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
نیویارک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6 جولائی۔2010ء) امریکہ میں ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے محدود وسائل کے باعث اپنی شادی کے لئے رقم جمع کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جوڑااپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے المونیم کے کین ری سائیکل کر رہا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم وہ اپنی شادی کی تقریب پر خرچ کرے گا۔ ویڈنگ کین کپل کے نام سے مشہور یہ جوڑا اب تک 4 لاکھ کین ری سائیکل کر چکا ہے جس سے اس کی شادی کے لئے رقم جمع ہوگئی ہے تاہم اب وہ اپنے ہنی مون کے لئے پیسے جمع کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔یہ جوڑا مزید کین ری سائیکل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے کئی لوگ بھی ان کی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu