سات سالہ روسی بچے کو فوج میں لازمی سروس کے آرڈر موصول ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 دسمبر 2017 23:52

سات سالہ روسی  بچے کو فوج میں لازمی سروس کے آرڈر موصول ہوگئے

دنیاکے بہت سے ممالک میں تمام شہریوں کو فوج میں کچھ عرصہ لازمی خدمات دینی پڑتی ہیں۔ لازمی خدمات فراہم کرنے کے عمرکی ایک  حد مخصوص ہوتی ہے لیکن روس میں ایک سات سالہ بچے کو فوج میں لازمی خدمات   کا نوٹس ملا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق بچے کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ بچے کو لے کر مقررہ وقت پر پہنچ جائیں گے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ  انہیں قانون کی خلاف ورزی کا مجرم گردانا  جائے۔
فوج میں لازمی خدمات کے لیے نوٹس پانے والے لڑکے کا نام ساشا ہے۔ روسی میڈیا نے ساشا کے دادا کے بیان کا حوالہ دیا ہے کہ  وہ انہیں لے کر مقررہ وقت پر مقررہ مقام پر پہنچ جائیں گے۔ساشا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ ایک فوجی بننے کی بجائے پولیس آفیسر بننا پسند کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu