نقلی برف کے گولوں کی لڑائی، اصل برف باری کی وجہ سے ختم کرنا پڑی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 دسمبر 2017 23:52

نقلی برف کے گولوں کی  لڑائی،   اصل برف باری کی وجہ سے ختم کرنا پڑی

جب آپ کسی ایسے علاقے میں ہوں جہاں برف باری نہیں ہوتی تو پھر آپ کو  برفانی کھیل کھیلنے کے لیے کوئی دوسرا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ یا تو آپ برفباری والے علاقوں کا رخ کرتے ہیں یا پھر مصنوعی ذریعوں سے کام لیتے ہوئے برف کا بندوبست کرتے ہیں۔
جارجیا کے سکس فلیگز امیوزمنٹ پارک کی انتظامیہ نے ایک بڑی ”سنو بال فائٹ“ کا انعقاد کیا تھا۔یہ پارک 290 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس لڑائی میں  مصنوعی برف کے گولے استعمال کیے جانے تھے لیکن حقیقت میں برف باری ہوگئی۔  یہ برف باری اتنی زیادہ تھی کہ انتظامیہ کو پارک ہی بند کرنا پڑا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ متوقع اسنوبال فائٹ کا انعقاد اب نہیں کیا جائے گا۔ اور پھر واقعی ایسا ہی ہوا۔ انتظامیہ نے مذکورہ  لڑائی شروع ہونے سے تقریباً 12 گھنٹے پہلے ٹویٹ کیا گیا جس میں سنوبال فائٹ کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا۔جارجیا میں تو حکام نے بھی لوگوں کو برف باری کی وجہ سے سڑکوں سے دور رہنے کو کہہ دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu