بے گھر شخص ائیرپورٹ کے کھلے کمرے سے 3 لاکھ یورو لےکر چلتا بنا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 دسمبر 2017 23:45

بے گھر شخص ائیرپورٹ کے کھلے کمرے سے 3 لاکھ  یورو  لےکر چلتا بنا

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے ایک بے گھر شخص پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ  کے ایک کمرے سے 3 لاکھ یورو(3 لاکھ 54 ہزار ڈالر) لے کر چلتا بنا۔

(جاری ہے)


دو پولیس آفیسرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کے مطابق وہ شخص کوڑا میں سے چنتے ہوئے ایک دروازے کی طرف گیا، جو کہ کھلا ہوا تھا۔ یہاں سے اس نے رقم کے دو بیگ اٹھائے اور ائیر پورٹ سے چلا گیا۔ یہ کمرہ کیش ٹرانسپورٹ کمپنی Loomis کا تھا۔
پولیس نے اس شخص کو بے گھر شخص کے طور پر شناخت کر لیا ہے۔ پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu