شادی کے موقع پر دلہن کی آنکھوں میں ایسے آنسو جو نہ خوشی کے تھے اور نہ غم کے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 دسمبر 2017 23:39

شادی کے موقع پر دلہن کی آنکھوں میں ایسے آنسو جو نہ خوشی کے تھے اور نہ غم کے
23 سالہ کرسٹین نے سوچا کہ شادی کے موقع پر پھولوں کی سجاوٹ سب کو پسند آئے گی لیکن پھولوں سے ہونے والے ری ایکشن نے کرسٹین کے شادی کے دن کو خوفناک یاد بنا دیا۔ شادی کے دن جہاں کرسٹین کا   سفید و سرخ لباس بہت خوبصورت لگ رہاتھا، وہیں اس کے چہرے پر نکلے دانے اس کے خود کے لیے تکلیف کا باعث بن رہے تھے۔کرسٹین کی آنکھیں بھی سوجی ہوئی تھی۔ اسے تو یہ ڈر تھا کہ اس کی بینائی نہ چلی جائے۔

(جاری ہے)


کرسٹین نے شادی تقریب کے لیے  ”سنو آن دی  ماؤنٹین “ کے نام سے مشہور  پھولوں کا انتخاب کیا۔ یہ پھول جہاں خوبصورت ہوتے ہیں، وہیں زہریلے بھی ہوتے ہیں۔پھولوں کو اٹھاتے ہوئے اس کا رس کرسٹین کے ہاتھوں پر گر گیا۔ اگلے دن  صبح کے وقت کرسٹین کی آنکھوں میں سوجن شروع ہوئی تو اس کی والدہ اسے ایک کلینک میں لے گئیں لیکن یہ کلک بند تھا۔
تکلیف کی وجہ سے کرسٹین کی شادی تقریبات مختصر کرنا پڑی۔ایک ہفتے کے بعد کرسٹین کی حالت کچھ ٹھیک ہوئی تو اس نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی دوباہ بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu